کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح آج کل سے روزانہ چلے گی 

Nov 19, 2020

لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے کراچی کے عوام کی سہولت کے لئے 20نومبر سے پہلے فیز میں کراچی سٹی اور مارشلنگ یارڈ پپری کے درمیان چلائی جانے والی کراچی سرکلر ریلوے ٹرین کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سرکلر ریلوے (1-Up) ٹرین صبح 7بجے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہو کرکراچی کینٹ، ڈیپارچر یارڈ،  ڈرگ روڈ، ڈرگ کالونی، ایئرپورٹ ہالٹ، ملیر کالونی، ملیر، لانڈھی، جمعہ گوٹھ، بن قاسم اور بادل نالہ سے ہوتی ہوئی صبح 8بجکر 30منٹ پر مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ دوسری دفعہ یہ ٹرین کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن سے شام 5بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی شام 6 بجکر30 منٹ پرمارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ جبکہ کراچی سرکلر ریلوے (2-Dn) ٹرین مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن سے صبح 7بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی صبح 8بجکر 30منٹ پرکراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اسی طرح مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے اسٹیشن سے دوسری دفعہ یہ ٹرین شام 4بجکر 30منٹ پر روانہ ہوکر شام 6 بجے کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ ان اوقات کارکے مطابق کراچی سرکلر ریلوے ٹرین ابتدائی طور پر20 نومبر سے 30 نومبر 2020 تک چلے گی۔ واضح رہے کہ یہ ٹرین یک طرفہ چار ٹرپ کی بجائے دن میں دو ٹرپ مکمل کرے گی۔

مزیدخبریں