وزیر اعظم نے فیصل آباد میں مصروف  دن گزارا‘ 300 بیڈ کا ہسپتال بنانے یارن ڈیوٹی پر 5 فیصد چھوٹ دینے کا اعلان   

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم  عمران خان نے فیصل آباد میں مصروف ترین دن گزارا۔ ماڈل پولیس سٹیشن، لنگر خانوں  اور کشمیر پل انڈر پاس کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے صنعتکاروں سے ملاقات میں فیصل آباد میں 300 بیڈ کا ہسپتال بنانے اور یارن ڈیوٹی پر پانچ فیصد چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا۔ ہسپتال کیلئے 50 فیصد فنڈز وفاقی حکومت اور 40 فیصد فنڈ صنعتکار دیں گے جبکہ تعمیرات کے 10 فیصد اخراجات پنجاب حکومت دے گی۔ وزیراعظم نے صنعتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یارن ڈیوٹی پر پانچ فیصد چھوٹ دی جائے گی اور الائیڈ ہسپتال کی اپ گریڈیشن بھی کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...