اسلام آباد(نامہ نگار ) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، گواہ احسن اسلم عدالت پیش ہوئے۔آصف زرداری ، عبد الغنی مجید کی حاضری سے ایک روزہ استثنی کی درخواست دائر کی۔فاروق نائیک کے معاون کی جانب سے عدالتی کارووائی ملتوی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فاروق نائیک کراچی میں عدالتی کیسز میں مصروف ہیں عدالت سماعت ملتوی کرے۔جج اصغر نے جواب دیاکہ گواہ کے بیان کو ریکارڈ کرنے کے عمل کو روکا نہ جاے۔عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی ایک روز عدالتی حاضری سے استشنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت (آج) جمعرات تک ملتوی کردی۔