گلگت بلتستان میں حکمرانوں کو مینڈینٹ نہیں بیسا کھیاں ملیں، جعلی حکومت کے ہوتے ملک نہیں چل سکتا: مریم نواز

مانسہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹ چوری کرکے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔ ڈھائی سال پہلے کیے گئے وعدوں پر سوال کریں تو جواب ملتا ہے کہ ہمارے پاس الہ  دین کا چراغ نہیں ہے۔ مریم نواز نے یہ بات مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انتظامیہ کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کو جلسے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ مریم نواز نے اپنے خطاب میں گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا صرف 8 سیٹیں ملیں جو مسلم لیگ (ن) کے توڑے گئے امیدواروں کی مرہون منت ہیں۔ گلگت بلتستان میں نواز شریف کا بیانیہ گھونج رہا تھا جس نے حکمرانوں کی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔ ان کے بیانیے کی وجہ سے حکومت کو مینڈیٹ نہیں، صرف بیساکھیاں ملیں۔ عوام جان لیں جب تک جعلی حکومت ہمارے سروں پر سوار ہے ملک نہیں چل سکتا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہت خوشی ہے کہ پاکستان میں جہاں جلسہ میں جاؤں نوجوانوں کی بہت بڑی تعداد نظر آتی ہے۔ ہزارہ کے عوام سے نبھانے والی محبت کی سزا نواز شریف اور ان کی پارٹی بھگت رہی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس نے پورے پاکستان میں ایک اینٹ نہیں لگائی اور ووٹ چوری کرکے لے گیا آج وہ ہزارہ موٹروے پر اپنی تختی لگا کر چلا گیا ہے۔ جب تک جعلی حکومت ہمارے سروں پر سوار ہے، ملک نہیں چل سکتا۔ مہنگائی کم نہیں ہوسکتی، غریب کا چولہا نہیں جل سکتا اور مریضوں کو سستی دوائی نہیں مل سکتی۔ جب تک جعلی حکومت ہے ووٹ چوری ہوتا رہے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکمران گلگت بلتستان میں دھاندلی کرکے بھی نہیں جیت سکے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے اس جعلی حکومت کو ووٹ نہیں دیا۔ گلگت بلتستان کے جعلی نتیجہ کو کوئی ماننے کو تیار نہیں۔ نائب صدر مسلم لیگ  (ن) نے کہا وہ وقت دور نہیں جب نوازشریف جلد واپس آ کر ملک کے  چوتھی مرتبہ  وزیراعظم  بنیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...