تربت میں پولیس مقابلہ: ایران کو مطلوب ملا عمر ایرانی 2 بیٹوں  سمیت ہلاک

کوئٹہ (نیٹ نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین ایرانی شہری مارے گئے جن میں ایران کو انتہائی مطلوب شخص ملا عمر ایرانی بھی شامل ہیں۔ تربت پولیس  نے  اس کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا تینوں افراد پولیس سے مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ہوگئی ہیں اور ان میں ملا عمر ایرانی اور ان کے دو بیٹے حسن اور حسین شامل ہیں۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ تینوں افراد ایک گاڑی میں آ رہے تھے کہ پولیس نے ان کو سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں روکنے کی کوشش کی۔ نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ملا عمر ایرانی کا تعلق ایران کے صوبہ سیستان سے تھا۔ ایران کی  نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ملا عمر ایرانی کا تعلق کالعدم تنظیم جیش العدل سے تھا۔ واضح رہے کہ جیش العدل گزشتہ چند برسوں کے دوران ایران کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔ ملا عمر ایرانی‘ کا شمار حکومت ایران کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں ہوتا تھا۔ بعض ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے ضلع کیچ میں رہائش پذیر تھے۔ ملا عمر ایرانی کی ہلاکت کا واقعہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے دوہ پاکستان کے فوراً بعد پیش آیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...