74 لاکھ بقایا جات کیساتھ تھانہ نولکھا کو ایک کروڑ 4 لاکھ روپے بجلی کا بل بھیج دیا گیا

لاہور (نامہ نگار) لیسکو کی جانب سے تھانہ نولکھا کو ایک کروڑ 4لاکھ روپے بجلی کا بل جاری کر دیا گیا ہے۔ جس میں گزشتہ ماہ کا بل 29 لاکھ روپے جبکہ 74 لاکھ روپے سے زائد کے بقایاجات ہیں۔ بل کی عدام ادائیگی کی صورت میں پولیس کو بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ ادائیگی کی آخری تاریخ 20 نومبر دی گئی ہے۔ نولکھا پولیس کی جانب سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ نولکھا ماڈل تھانہ ہے۔ جس میں ٹریفک سیکٹر اور ڈولفن فورس کا بھی سیکٹر بنایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...