چھٹی چائنا انٹر نیشنل کالج سٹوڈنٹس انٹر نیٹ انو ویشن اینڈ انٹر پرنٹر شپ ‘‘ کا انعقاد 

Nov 19, 2020

لاہور (خصوصی رپورٹ) چینی صوبے گوانژومیں چھٹی چائنا انٹر نیشنل کالج سٹوڈنٹس انٹر نیٹ انو ویشن اینڈ انٹر پرنٹر شپ ‘‘ مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں 117ممالک کے 4186کالجز کے60لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی ۔ مقابلے میں پندرہ لاکھ پراجیکٹس کی نمائش کی گئی ۔ مقابلے میں غیر ملکی طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے دلچسپی بڑھا دی ۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے طلبہ نے ربورٹ آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا جس کا مقصد موجودہ موبائل ربوٹ کنٹرول سسٹم کے مسائل کو حل کرنا تھا ۔ فائنل مقابلے میں 111انٹر نیشنل ٹیموں نے رسائی حاصل کی۔ جن میں سے 23ٹیمیں ایشیائی ممالک سے تھیں ۔ مقابلے کا ایک اور مقصد مختلف ممالک سے غربت کا خاتمہ بھی تھا ۔ 

مزیدخبریں