28نومبر  میری نہیں وکلاء کی فتح کا دن ہے:ممتاز مصطفی

رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) پنجاب بارکونسل کے الیکشن میں گہما گہمی 28نومبر کو میدان سجے گا، ممتاز مصطفی ایڈووکیٹ جو اس سے قبل بھی چار مرتبہ ممبر پنجاب بارکونسل دودفعہ وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل رہ چکے ہیں انکی کامیابی یقینی ہوچکی ہے بہالپور، بہاولنگر اورڈویژن بھر کی تحصیل بارایسوسی ایشنوں میں انکا بھرپوراستقبال کیا جارہاہے ،گزشتہ روز خیرپورٹامیوالی بارایسوسی ایشن میں وکلاء نے انکا تاریخی استقبال کیااور بارکے سینئر جونیئر وکلاء نے متفقہ طور پر ممتاز مصطفیٰ کی حمایت کا اعلان کردیا، خیرپورٹامیوالی بارایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز مصطفیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کالے کوٹ کی عزت اوروقار کے لیے کام کیا ہے،مجھے آج یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ آپ نے جس طرح میرا استقبال کیاہے اس میں میں یہ کہنے میں حق بجانب ہونگا کہ 28نومبر ممتاز مصطفیٰ کا نہیں بلکہ آپکی فتح کا دن ہے، میرا ماضی گواہ ہے کہ میں نے پنجاب بارکونسل میں ہمیشہ بہاولپور ڈویژن کے وکلاء کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے اوراس پرکوئی سمجھوتہ نہیںکیا اب بھی آپ کے تعاون اوراللہ کی رحمت سے کامیاب ہوکر سینئر اورجونیئروکلاء کے حقوق کی جنگ لڑوںگا اورآپکے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائوںگا اس موقع پرخیرپورٹامیوالی کے وکلاء نے انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

ای پیپر دی نیشن