کراچی تا قصور گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے پاک روس ٹیکنیکل کمیٹی کے مذاکرات 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کراچی تا قصور گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے پاک روس ٹیکنیکل کمیٹی کے مذاکرات ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن کا نام پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن پراجیکٹ رکھ دیا گیا۔ منصوبے کیلئے گیس پورٹ قاسم پر موجود اور نئے ایل این جی ٹرمینلز میں رکھی جائے گی۔ پاکستان روس کا 2015ء کے معاہدے میں ترمیم کیلئے معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزارت توانائی کے مطابق گیس لائن منصوبے پر عملدرآمد پاکستان میں خصوصی کمیٹی کے ذریعے کرنے پر اصولی اتفاق کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...