وزیراعظم پہلے گلگت بلتستان میں ووٹ چوری کا حساب دیں: شیری رحمان

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کی ر ہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پہلے گلگت بلتستان میں ووٹ چوری کا حساب دیں، گلگت بلتستان میں دھاندلی کر کے ہمیں انتخابی اصلاحات کا درس نہ دیں۔ ڈھائی سال میں انتخابی اصلاحات پر حکومت نے کتنی قانون سازی کی؟۔ پارلیمانی کمیٹی کو تالا لگا کر آپ انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے۔ وزیراعظم نے کشمیر اور گلگت گلستان جیسے معاملات پر اپوزیشن سے بات نہیں کی۔ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت بد نیتی پر مبنی ہے۔ الیکشن چور حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...