ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے کہا ہے کہ کرونا وباء کے باعث پہلے بھی تعلیمی ادارے 8ماہ تک بند رہے اور والدین معیشت کی بدحالی کے باوجود بمشکل پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں اپنے بچوں کی فیسیں تو جمع کراتے رہے۔ تعلیمی ادارے بند کرنے کی بجائے سرکاری و تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
تعلیمی ادارے بند کرنے کی بجائے ان میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے : رانا الطاف حسین
Nov 19, 2020