جلد‘ معیاری انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 

لاہور (وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان سے ڈسٹرکٹ بار رحیم یار خان کے وفد نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔ وکلاء وفد میں سیکرٹری سپریم کورٹ بار کونسل رانا احمد شہزاد فاروق، ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبدالباسط بلوچ بھی موجود تھے۔ وفد کی صدارت رحیم یار خان بار ایسوسی ایشن کے صدر رائے مظہر حسین کھرل کررہے تھے۔ اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ملک مشتاق احمد اوجلہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی اور بنچ اور بار کے مابین روابط کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد قاسم خان نے جوڈیشل کمپلیکس رحیم یار خان میں مسجد کی تعمیر جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نوجوان وکلاء ہمارا اثاثہ ہیں۔ وکلاء کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائلین کو جلد اور معیاری انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...