لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت مسترد ہونے پر ملزم نے فرار کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنا دی۔ قتل کے مقدمے میں ملزم سعد ولی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا اور درخواست ضمانت دائر کی۔ عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔ ہائیکورٹ کے احاطے میں سعد ولی خود کو چھڑانے کی کوشش کرتا رہا لیکن مدعی اور تفتیشی افسر نے گرفت ڈھیلی نہ چھوڑی اور اسے تحویل میں لے لیا۔
ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کے فرارکی کوشش ناکام بنا دی
Nov 19, 2020