ساہیوال+فیصل آباد+ چیچہ وطنی(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+آن لائن) گھریلوحالات اور ناچاقی پرساہیوال میںنوجوان اور دو شادی شدہ خواتین نے زہر پی کر خود کشی کر لی ادھر فیصل آباد میں خاتون جبکہ چیچہ وطنی 40 سالہ شخص نے کالا پتھر پی کر جان دیدی۔چرچ روڈ ساہیوال میں دستگیر کے25سالہ بیٹے عدنان نے گھریلو تنازعہ پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گو لیاں کھا کر خود کشی کر لی ۔ماموں کانجن کی مہمان آئی ہوئی امتیاز کی32سالہ بیوی گوشی نے خاوند سے جھگڑ کر کالا پتھر زہر پی کر خود کشی کر لی۔چیچہ وطنی کی بستی کے رفیق کی 35سالہ بیوی روبینہ نے گھریلو مسئلہ پر خاوند سے جھگڑ کر کالا پتھر زہر پی لیا ۔عدنان،گوشی اور روبینہ کو سول ہسپتال ساہیوال لایا گیالیکن جانبر نہ ہو سکے۔علاوہ ازیںفیصل آباد کے علاقے497ج ب کی 19سالہ سونیا زوجہ اشرف نے گھر والوں سے جھگڑ کر کالا پتھر نگل لیا جسے الائیڈ ہسپتال داخل کرایالیکن جان کی بازی ہار گئی۔ادھرچیچہ وطنی کے نواحی گائوں 104/12-L کے رہائشی محمد ممتازکا گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے کالا پتھر پی لیا، ہسپتال لیجا رہے تھے کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔