اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرتے ہوئے ان کے واجبات کی ادائیگی کے لئے 24.42ارب روپے جاری کردئیے،منظور کردہ 24.42ارب روپے 7,594ریٹائر ڈ ملازمین کو ادا کئے جائیں گے اور فی کس اوسطا ہر ریٹائرڈ ملازم کو تقریبا32لاکھ 20ہزار وپے کی ادائیگی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل مل کے ریٹائرڈ ملازمین کے دیرینہ مسائل حل کرتے ہوئے 24.42ارب روپے کی ادائیگی کردی۔ واضح رہے کہ بوڑھے اور ریٹائرڈ ملازمین کی ادائیگی 2013سے واجب الادا تھی۔ حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ریٹائرڈ ملازمین نے وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ منظور کردہ 24.42ارب روپے 7,594ریٹائر ڈ ملازمین کو ادا کئے جائیں گے اور فی کس اوسطا ہر ریٹائرڈ ملازم کو تقریبا32لاکھ 20ہزار وپے کی ادائیگی کی جائے گی۔