حکومت کا حج ٹورآپریٹرز طرز پر زیارت گروپ بنانے کا فیصلہ

Nov 19, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے حج ٹور آپریٹرز طرز پر زیارت آپریٹرز گروپ  بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر نورالحق قادری کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ داخلہ، خارجہ، خزانہ، پلاننگ، مواصلات کی وزارتوں کے حکام شریک ہوئے۔ پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ  ایران، عراق، شام کیلئے زائرین کو سہولت دی جائیگی۔ کوئٹہ اور تفتان میں زائرین کو بہتر سہولیات دی جائیں گی۔

مزیدخبریں