کامیاب پالیسیوں  سے ایکسپورٹ بڑھی: اسد عمر‘ نااہل لیگ کے دور میں مزدور بیروزگار ہو ئے: شہباز گل

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزراء نے حکومت کے اقدامات کو صنعت کی بحالی میں اہم قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مزدور اور غریب عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں۔ حکومت کی کامیاب پالیسیوں سے ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں۔ ہزاروں مزدور پھر سے برسر روزگار ہوگئے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے الیکشن سے پہلے فیصل آباد میں ٹیکسٹائل پالیسی کا اعلان کیا، جہاں مزدور بیروزگار ہو رہے تھے۔ آج وہاں ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے۔ ہزاروں مزدوروں کو روزگار مل رہا ہے۔ شہباز گل کا کہنا ہے کہنا ہے کہ نا اہل لیگ کے دور میں مزدور بیروزگار ہوگئے۔  فیصل آباد اجڑ گیا، پاور لومز 40 روپے کلو کباڑ میں بک رہی تھیں۔ آج عمران خان کی پالیسی سے 30 ہزار نئی لومز لگ رہی ہیں۔مزدور اور غریب عمران خان کے دل کے بہت قریب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن