گنے کے غیر قانونی ڈیلر کا کنڈا سیل 

لیہ(کورٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء کی طرف سے غیر قانونی کنڈوں اور ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایات کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کروڑ یاسر رضوان نے ریونیو حدود میں آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی کنڈے کو سیل کر دیا جبکہ ڈیلر کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ تحصیل کروڑ میں کسی کو کاشتکار کا حق نہیں مارنے دیا جائے گا اور غیر قانونی کنڈوں اور ڈیلرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن