اورنج لائن ٹرین زبردست منصوبہ‘سفری لاگت میں کمی آئیگی:صدرلاہور چیمبر 

لاہور(کامرس رپورٹر)  لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر محمد ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین پراجیکٹ پنجاب حکومت کا بہت زبردست منصوبہ ہے جس سے نہ صرف سفری لاگت میں کمی آئے گی بلکہ ایسے بڑے منصوبوں سے عالمی سطح پر ملک کی بہترین ساکھ بھی اجاگر ہوگی۔ وہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کے دورہ کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑا منصوبہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت لوگوں کو بہترین ٹرانسپورٹ مہیا کرنا چاہتی ہے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین سے لوگوں کو نہ صرف بہترین سفری سہولت میسر آئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن