کراچی (سٹی نیوز)ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی ، ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ، ڈی ایس پی خواجہ معین الدین، ایس ایچ او تھانہ بلال کالونی فرزاد شیخ، ایڈیشنل ایس ایچ او احمد نواز، ہیڈ محرر مشتاق احمد ہمراہ پولیس پارٹی کی بھرپور کارروائی، اسٹریٹ کریمنلز قانون کے شکنجے میں،تھانہ بلال کالونی پولیس کی بڑی کارروائی 02 اسٹریٹ کریمنل بمع چوری شدہ موٹر سائیکل اور ڈھیر ساری منشیات کے ساتھ گرفتار،گرفتار ملزمان محمد پرویز ولد عاشق علی،رحمان اللہ ولد طارق کے قبضے سے تھانہ سرسید کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، جس کی ایف آئی آر نمبر 606/2020 جرم دفعہ381 تھانہ سرسید،جبکہ تھانہ بلال کالونی میں کاٹی گئی ایف آئی آر نمبر394/2020 جرم دفعہ 69A ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔یاد رہے تھانہ بلال کالونی پولیس نے افسران بالا کی ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے بڑی کارروائی کی ہے اس سے پہلے بھی مختلف وارداتوں میں چوری ڈکیتی کرنے والے ڈکیت گینگ اورمضرصحت گٹکا ماوا بیچنے والوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا چکی ہے۔واضح رہے منہ کے کینسر کا باعث بننے والے مضر صحت گٹکا ماوا بنانے و فروخت کرنے پر معزز عدلیہ نے پابندی عائد کی ہوئی ہے،ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ بلال کالونی کی ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی اور ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ ڈی ایس پی خواجہ معین الدین ایس ایچ او تھانہ بلال کالونی فرزاد شیخ کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس ایچ او احمد نواز ہیڈ محرر مشتاق احمد ہمراہ پولیس پارٹی کی مضر صحت گٹکا ماوا بنانے والوں کے خلاف تابڑ توڑ کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میںتھانہ بلال کالونی پولیس کی بڑی کاروائی01 گٹکا ماوا فروش کارندے گرفتار مضر صحت گٹکا ماوا برآمدکرلیا،گرفتار ملزم احمد ولد عمر قبضہ مضر صحت ماوے گٹکا برآمد ملزم کی ایف آئی آر نمبر393/2020ہے۔
بلال کالونی پولیس کا اسٹریٹ کریمنلزاور گٹکا مافیا کیخلاف آپریشن
Nov 19, 2020