لاہور (کامرس رپورٹر) سرکاری نرخنامہ کے مطابق نئے آلو پانچ روپے کلو مہنگے ہوگئے، 100روپے کلو تھا جو گزشتہ روز بڑھ کر 100سے 105روپے فی کلو ہوگئے۔ پرچون میں بعض علاقوں میں قیمت 150روپے تک پہنچ گئی۔ پرچون میں درجہ اول کے ٹماٹر کا ریٹ 140روپے سے 150روپے کلو تک فروخت جبکہ بعض علاقوں اس کا ریٹ 180روپے سے 200 روپے فی کلو تک رہا۔ ادرک کی قیمت اوپن مارکیٹ میں600 سے 700 روپے فی کلو تک رہی۔ پرچون میں چینی کی فی کلو قیمت 110روپے فی کلو تک رہی۔ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو ریٹ میں 3 روپے کمی آئی اور اس کا ریٹ گزشتہ روز 316 روپے رہا۔ انڈے 170 روپے درجن فروخت ہوئے۔ تاہم بعض علاقوں میں اس کا ریٹ سرکاری نرخنامہ کے مقابل10 سے 15 فیصد تک زیادہ رہا۔ جبکہ آٹے کی پر چون میں فی کلو قیمت 40 سے 85 روپے اور تھوک میں چاول کی قیمت 135 سے 155روپے فی کلو رہی۔ نئی سپر باسمتی چاول کا ریٹ 100 روپے فی کلو سے 110 روپے فی کلو تک رہا۔