پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر صدر شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی کی نئی کتاب ’’طلب کے لمحے‘‘ مشاہیر کا دورِ طالب علمی (سرسید احمد خان ، الطاف حسین حالی ، علامہ شبلی نعمانی ، علامہ اقبال ، قائد اعظم محمد علی جوہر ، عبید اللہ سندھی ، حسرت موہانی ، مولانا ظفر علی خاں ، چودھری افضل حق ، احسان دانش) شامل ہیں۔ علامہ عبدالستار عاصم اور محمد فاروق چوہان کے زیر اہتمام شائع ہو گئی ہے۔ مشاہیر کے زمانہ طالب علمی کے بے حد دلچسپ واقعات شامل ہیں۔ اس کتاب پر سابق صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے کتاب میں دیباچہ لکھا ہے۔ وہ لکھتے ہیں ’’یہ بالکل ایک نیا خیال ہے کہ نامور لوگوں کو ان کے بچپن یا ان کے دورِ طالب علمی کی مدد سے جانا جائے۔ یہ اس کتاب کا تربیتی رُخ ہے۔ اس کتاب کا دوسرا رُخ تحقیقی ہے۔ یہ پہلو بھی کم اہم نہیں۔ اس پہلو سے دیکھیں تو مصنف نے جن لوگوں کو موضوع سخن بنایا ہے ، ان کے سوانح کے بالکل نئے پہلو ہمارے سامنے پیش کیے ہیں۔ وہ سرسید ہوں یا مولانا حالی ، علامہ اقبال اور قائد اعظم ہوں یا محمد علی جوہر اور حسرت موہانی اس کتاب میں ان کی زندگیوں کے جو پہلو ہمارے سامنے آئے ہیں ، پہلے ان پہلوئوں سے ہم نے نہیں دیکھا تھا۔ اس طرح یہ کتاب صرف تربیتی اعتبار سے نہیں بلکہ تحقیقی اعتبار سے بھی نئی دریافتوں کا مجموعہ ہے اور میں علم و ادب کی دنیا میں اس منفرد کتاب کا خیرمقدم کرتا ہوں ‘‘۔ یہ کتاب پاکستان کے ہر بڑے بک سٹال پر موجود ہے نہ ملنے کی صورت میں رابطہ کریں ۔ (قلم فائونڈیشن انٹرنیشنل والٹن روڈ لاہور کینٹ)