انجم نثارکاالیکشن کمیشن کے فیصلے پر حنیف گوہر کوSVPکا کمرہ دینے سے انکار

Nov 19, 2020

کراچی(کامرس رپورٹر)وفاق ایوانہائے تجارت وصنعت(ایف پی سی سی آئی)کے صدر انجم نثار فیڈریشن کے آئندہ انتخابات میں اپنے گروپ بزنس مین پئنل کی یقینی شکست پر ہسٹریائی کیفیت کا شکار ہوگئے اور انہوں نے یونائٹیڈ بزنس گروپ کی ایک بار پھر بڑھتی ہوئی مقبولیت سے گھبرا کر ایف پی سی سی آئی کے منتخب سینئرنائب صدر محمدحنیف گوہر اورسابق  نائب صدر گلزارفیروزکے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرڈالا۔واضح رہے کہ سینئرنائب صدر حنیف گوہر گلزارفیروز کے ہمراہ گزشتہ روزجب  فیڈریشن پہنچے تو انکا سینئرنائب صدر کا کمرہبندتھا ، حنیف گوہر اور گلزار فیروز صداری چیمبر میں انجم نثار کے پاس گئے تو انجم نثار نے کہا کہ وہ انکے کمرے میں کیوں آئے ہیں ،فوری باہر چلے جائیںجس پرحنیف گوہر نے اصرارکیا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ مانتے ہوئے سینئرنائب صدر کا کمرہ کھولا جائے تو میں صدرکے کمرے سے چلا جائوں گا  لیکن انجم نثار نے الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو ماننے سے انکار کیا اورانہوں نے فیڈریشن میں تعینات ایک پولیس افسر کو بلایا اور کہا کہ دونوں افراد کو باہر نکال دیں جس پر گلزارفیروز نے کہا کہ اگر انہیں ہاتھ بھی لگایا توکسی کے حق میں بھی بہتر نہ ہوگا،جس کے بعدانجم نثار نے سابق نائب صدر گلزارفیروز کو اپنے کمرے سے جانے کیلئے سخت الفاظ استعمال کئے ۔انجم نثار کی حمایت میں انکے ساتھی خرم سعید، امجد رفیع، ناصر حیات مگوں،زکریا عثمان،خرم اعجازاور دیگر بھی موجود تھے۔اس دوران فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اقبال تابش فیڈریشن سے غائب تھے۔ یو بی جی کے رہنمائوں زبیرطفیل، اختیاربیگ،طارق حلیم،نوید بخاری، عبدالسمیع خان،مسلم محمدی،نوراحمدخان،اکرام راجپوت ،جاویداقبال ،رضوانہ شاہد،ناہیدمسعود،اور دیگر نے انجم نثار کے اس رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن کے موجودہ صدر نے فیڈریشن ہائوس کو اپنے گھر کی لونڈی بناڈالا ہے،ڈرائنگ روم کی سیاست کرنے والے جمہوری روایات سے عاری ہیں، فیڈریشن کے صدر اور سیکریٹری جنرل عدالت کی جانب سے حنیف گوہر کے حق میں دیئے گئے فیصلے کو اب تک تسلیم نہیں کرسکے ہیں اور مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں