کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان کے پہلے اور سب سے بڑے اسلامی بینک میزان بینک نے انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان اور سی ایف او کلب پاکستان کے اشتراک سے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کیلئے نئے متعارف کرائے جانے والے اسلامک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس اور میزان روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے لائیوویبنار کا انعقاد کیا۔ 36ممالک کے اہم اداروں، کاروباری ایسوسی ایٹس اور بینکنگ پروفیشنلزنے ویبنار میں شرکت کی۔ ویبنار پینل ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیماکامل، میزان بینک کے بانی صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان صدیقی، ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سید عرفان علی، ویتنام اور لاؤس میں پاکستان کے قائم مقام سفیر قمر عباس کھوکھر، ڈی جی آر اے گلوبل ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر رضوان خان اور سی ایف او کلب پاکستان اینڈ یوکے کے بانی شہزاد ڈھیڈی پر مشتمل تھا۔