ڈہرکی ،اغواکارتاوان نہ ملنے پرمغوی کوگولی مارکرپھینک گئے

Nov 19, 2020

ڈہرکی (نامہ نگار) 15روز قبل ڈہرکی سے اغوا ہونے والے دو مغوی سے اغواکاروں نے ایک مغوی سکندر علی میرانی کو گولیاں مار کر تھانے کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے ہیں اور اغواکاروں نے زخمی نوجوان سکندر میرانی کو ایک چٹھی بھی ساتھ بھیجی ہے جس میں اغواکاروں نے کہا کہ اگر تاوان کے پچاس لاکھ روپے ادا نہیں کئے تو مغوی میانداد میرانی کو قتل کرکے ورثاء کو لاش بھیجیں گے، ڈہرکی کے نواحی گائوں کٹا میرانے سے 15روز قبل اغواکاروں نے تاوان کے عوض نسوانی آواز کے ذریعے الیکٹریشن سکندر میرانی اور میانداد میرانی کو گھوٹکی کے کچے سے اغوا کیا تھا، اغواکاروں نے مغوی کے ورثاء سے پچاس لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا ، اطلاع پر پولیس نے زخمی نوجوان سکندر کو گھوٹکی اسپتال منتقل کیا اس موقع پر زخمی نوجوان سکندر میرانی نے بتایا کہ غریب ہونے کے باعث تاوان کی رقم ادا نہ کرنے پر مجھے اغواکاروں نے زخمی کیا ہے جبکہ دوسرے مغوی کی بازیابی کے لئے پیغام بھیجا ہے اگر تاوان کی رقم ادا نہیں کی تو میانداد میرانی کو قتل کر کے لاش ورثاء کے حوالے کریں گے۔

مزیدخبریں