ہالانی(نوائے وقت)بھریا سٹی پولیس تھانہ پر رہزنی اور دیگر جرائم میں ملوث گرفتار دو اشتہاری ملزم دیدار میرجت، علی دوست بروہی بھریا سٹی بائی پاس پر قائم پولیس چوکی سے فرار ہوگئے، ایس ایس پی نوشہرو فیروز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے جبکہ ایس ایس پی نوشہروفیروز نے فرائض سے غفلت پر ایس ایچ او بھریا سٹی پولیس تھا نہ رانا جمشید، ہیڈ محرر سونہارو لاڑک، ہیڈ کانسٹیبل عمر بلادی، پولیس کانسٹیبل صالح بروہی، جمال وسطڑو اور غلام مصطفیٰ شر کو معطل کر دیا، پولیس ذرائع کے مطابق پولیس عملے کیخلاف مقدمہ نمبر 109 زیر دفعات 224 اور 225 کے تحت درج کرکے انہیں لاک اپ کردیا گیا ہے۔