گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)نیو واسا لیبر یونین سی بی اے گوجرانوالہ کے صدرجہانذیب ارشاد چٹھہ نے کہا ہے کہ واسا ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے 18سالوں میں اتنا کام نہیں ہوا جتنا 14 ماہ میں نیو واسا لیبر یونین سی بی اے گوجرانوالہ نے کیا ہے 206واسا کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرایا گیا ہے، پچاس فیصد الائونس دلوایا گیاجبکہ واسا کی تاریخ میں پہلی بار نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کی کاوشوں سے ڈی پی سی کے ذریعے 37ملازمین کی پرموشن، 28ملازمین کو جن میں ڈرائیورز،پیٹر انجمن ڈرائیورز،اسسٹنٹ پمپ اپریٹرز کو دوسرے سکیل سے 5ویں اور 6ویں سکیل میں ترقی دلوائی،13ویں تنخواہ پہلی بار گورننگ باڈی کے ذریعے ملازمین کے لئے منظور کروائی گئی،واسا کی لیبر سیٹوں پر پرموشن کے لئے میٹرک کی شرط ختم کروائی گئی،جونیئر کلرکوں کو سینئر کلرکوں کی سیٹوں پر ترقی دلوائی گئی،274ملازمین کی ٹائم سکیل کی فائلوں کی فیکسیشن جو تین سالوں سے نہیں ہوئی تھی وہ کروائی گئی،محکمانہ قرضے حسنہ کو پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے تک کروایا گیا ہے ۔ ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے 5ویں اور 6ویں سکیل میں پرموٹ ہونے والے واسا ملازمین میں پرموشن لیٹرز دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
نیو واسا لیبر یونین نے18سالوں کا کام 14ماہ میں کردیا:جہانزیب ارشاد
Nov 19, 2020