جنوبی وزیر ستان ، چیک پوسٹ پر فائرنگ ،2سکیورٹی اہلکار شہید ،1زخمی

جنوبی وزیرستان میں ورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید  اور ایک زخمی ہو گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ، شہید ہونے والے اہلکاروں میں حوالدارمطلوب عالم اور سپاہی سلیمان شوکت شامل ہیں، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا مئوثر اور منہ توڑ جواب دیا جبکہ علاقہ میں کلیئرنس آپریشن شروع کردیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں پش زیارت کے پاس چیک پوسٹ پر گذشتہ رات گئے فائرنگ کی گئی۔ شہید حوالدار مطلوب عالم کی عمر32سال جبکہ شہید سپاہی سلیمان شوکت کی عمر25سال تھی.

ای پیپر دی نیشن