لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان محمود اللہ ریاض نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں شکست کے زخم ابھی ہرے ہیں ‘ٹیم کو بہت سے چیلنجز کا سامناہے۔ پاکستان کیخلاف سیریز میں مشفیق الرحیم کی کمی محسوس کرینگے ۔ ہمیں علم تھا کہ ورلڈ کپ میں ہم سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں ‘ان توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہے ۔ یقین ہے کہ اب ٹیم کیلئے اچھے آغاز کیلئے موقع ہے ‘امید ہے پاکستان کیخلاف سیریز میں اچھا پرفارم کرینگے ۔ پاکستان کی طرف سے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے سب سے بڑا کردار ادا کیا ہے ۔ خاص طور پر شاہین نئی گیند کو بہت اچھا کرتے ہیں ۔ سیریز کے دوران ان کے متعلق حکمت عملی تیار رکھی ہے ۔ امید ہے کہ ہم ان کیخلاف اچھا پرفارم کرینگے ۔
شاہین کیخلاف حکمت عملی تیار‘مشفیق کی کمی محسوس کرینگے : محمود اللہ
Nov 19, 2021