اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم نہیںکی جائے گی۔ کابینہ کمیٹی کا وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میںپٹرولیم ڈویژن نے آنے والے موسم سرما کے لیے ملک میں قدرتی گیس کی طلب اور رسد کی متوقع پوزیشن پیش کی۔ اجلاس کے دوران پٹرولیم ڈویژن نے موسم سرما 2021-22ء کے دوران گیس کی طلب کے انتظام کیلئے مختلف پالیسی آپشنز کے اثرات کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گھریلو صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کو کیپٹیو پاور جنریشن سے بچت کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ صارفین کو گیس کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پروڈنٹ پریشر مینجمنٹ پلان بھی تیار کیا جائے گا۔ موسم سرما میں صنعتی سرگرمیوں پر توجہ دی جائے گی۔