لاہور (اپنے نامہ نگار سے) شہباز شریف فیملی کے ٹی ٹی سکینڈل میں گرفتار ملزم علی احمد خان پر نیب کے الزامات کے مطابق ملزم علی احمد خان نے شہباز شریف فیملی کے لیے منی لانڈرنگ میں مدد اور اعانت کی۔ ملزم نے منی لانڈرنگ میں نہ صرف مدد کی بلکہ سہولت کاری بھی کی۔ ملزم شہباز شریف کا بے نامی دار بھی ہے۔ ملزم 2010 سے 2018 تک ڈی جی پی آر اور چیف منسٹر ہائوس میں ملازم رہا۔ شہباز شریف نے ملزم کی بھرتی کے لیے رولز میں نرمی کی۔ دوران ملازمت ملزم نے دو بے نامی کمپنیوں کی تشکیل میں مدد اور سہولت کاری کی۔ دو کمپنیز گڈ نیچر اور یونی ٹاس کے ذریعے 1884ملین سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ یکم دسمبر کو احتساب عدالت میں دوبارہ پیشی ہو گی۔