اسلام آباد (خبرنگار) سپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران غیر پارلیمانی رویے پر قادر خان مندوخیل کے قومی اسمبلی کے احاطہ میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی۔ قادر خان مندوخیل پر پابندی کل ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے ہوگی۔ سپیکر نے یہ کارروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے رولز کے تحت تفویض اختیارات کے تحت کی ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران اپوزیشن کو بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پرقادر مندوخیل کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔