کراچی (نیٹ نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کی ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ گزشتہ روز معروف میزبان تابش ہاشمی کے آن لائن شو کی آنے والی قسط کا ٹیزر یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا۔ جس میں میزبان کے کہنے پر حریم شاہ دوران شو وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون کرتی ہیں۔ جس پر تابش کہتے ہیں آپ نے شیخ رشید کا نمبر ’’شیخو‘‘ کے نام سے محفوظ کیا ہے اور میزبان کی اس بات پر حریم شاہ ہنس پڑتی ہیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید حریم شاہ کا فون اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ نے کیوں فون کیا ہے۔ جس پر حریم شاہ کہتی ہیں پلیز ابھی بات کریں۔ لیکن شیخ رشید انہیں جواب دیتے ہیں کہ میں ابھی بات نہیں کر سکتا۔ حریم کے مسلسل اصرار کرنے پر شیخ رشید کہتے ہیں ’’بکواس بند کریں‘‘۔
بکواس بند کر دیں‘ شیخ رشید کی حریم شاہ کو جھاڑ پلانے کی ویڈیو وائرل
Nov 19, 2021