سونا 2ہزار روپے تولہ مہنگا‘ ڈالر کی قیمت بھی بڑھ گئی  

Nov 19, 2021


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج سونا 2 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھ کر 106310  روپے ہو گئی ہے۔ انٹر بنک تبادلہ  مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار  کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی تاہم کاروبار بندش سے پہلے ڈالر کا بھاؤ 91  پیسے اضافے سے 174 روپے 67 پیسے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوکر 176 روپے کا ہے۔

مزیدخبریں