اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)خیبر پی کے کے ملازمین کے مختلف مقدمات. میں زاہد المیعاد اپیلیں دائر کرنے کا معاملہ،سپریم کورٹ نے دائر تین زائد المیعاد اپیلیں خارج کرکے معاملہ کارروائی کے لیے چیف سیکریٹری خیبر پی کے کو بھیج دیا۔ جمعرات کو دور ان سماعت سپریم کورٹ نے کہاکہ چیف سیکرٹری اپیلیں داء ر کرنے میں تاخیر کے زمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرکے رپورٹ جمع کریں۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ بادی النطر میں جان بوجھ کر اپیلیں دائر کرنے میں تاخیر کی گئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے موقف اختیار کیاکہ اس نوعیت کے ایک اور مقدمے میں بروقت اپیل دائر کی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں مقامات میں قانونی نکتہ ایک ہے اس لیے دونوں کیسز کو اکٹھا کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ قانون بتائیے کہ اپیل بیشک زائد المیعاد ہو لیکن قانونی نکتہ ایک ہی نوعیت کی وجہ سے اسے اکٹھا سنے جائیں گے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ دوسری اپیل صرف 18 دن کی زائد المیعاد ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ تاخیر ایک دن کی ہو یا ایک سال کی اس سے فرق نہیں پڑتا،آپ اپنی درخواست میں تسلیم تو کرتے کہ غلط کام ہوا ہے،پہلے غلطی تسلیم کرے۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ آئندہ احتیاط کریں گے۔ سر کاری وکیل نے موقف اختیار کیاکہ اپیل کے لیے متعلقہ دستاویزات متعلقہ محکمے سے بروقت نہیں ملیں۔ عدالت نے حکم دیاکہ دستاویزات کی فراہمی کے لئے خط وکتابت کا ریکارڈ موجود نہیں۔ عدالت نے کہاکہ لگتا ہے محکموں کے نچلے ملازمین کا طرز عمل پالیسی بنانے والوں کے کنٹرول میں نہیں۔
سپریم کورٹ ،3 زائد المیعاد اپیلیں خارج چیف سیکرٹری خیبر پی کے کو بھیج دیں
Nov 19, 2021