پنجاب میں ڈینگی سے5افراد جاں بحق،کیسز کم ہو گئے


لاہور(سٹی رپورٹر) محکمہ صحت نے صوبہ بھرمیں ڈینگی سے بچاؤ کی انسدادی سرگرمیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ جبکہ ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں بھی تیزکر دی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 306 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ 5 افراد ڈینگی کے ہاتھوں جان کی بازی ہارے ہیں۔ لاہور سے ڈینگی کے 225 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی سے ڈینگی کے 21 اورگوجرانوالہ سے 18مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ قصور، رحیم یار خان، سرگودھا اور شیخوپورہ سے 4 چار مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ اٹک، ڈیرہ غازی، فیصل آباد اور نارووال سے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گجرات اور چنیوٹ سے 2 دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی کل  پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 105 افراد جان کی  بازی ہار چکے ہیں۔ گذشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث ہلاک ہونے والے 3 افراد کا تعلق لاہور جبکہ خانیوال اور گوجرانوالہ سے 1 ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کی آسانی کیلئے لاہورکے ٹیچنگ ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر بستروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ صوبہ بھر میں ڈینگی کے کیسز کی شرح میں واضح کمی کے پیش نظر ایکسپو سینٹر میں قائم ڈینگی  یلڈ ہسپتال آج 19  نومبر سے بند کر دیا جائے گا۔ پروفیسر تنویر الاسلام چیئرمین ڈیاگ نے کہا ہے کہ لاہور میں ڈینگی کے کیسز میں 38 فی صد  کم ہوگئے اور شہر کے مختلف ہسپتالوں میں 1644 بیڈز خالی ہوگئے ہیں۔ چیف کوآرڈینیٹر کووڈ ؍ ڈینگی پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ڈینگی وباء کی شرح کم ہوگئی ہے اور لاہور سے باہر کے ہسپتالوں میں 638  بیڈز خالی پڑے ہیں اور ہسپتالوں میں ڈینگی کاؤنٹر اور ڈینگی وارڈ فعال رہیں گے جب تک ڈینگی کی وباء ختم نہ ہو جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...