بڑھتی وارداتوں پر تاجروں، شہریوں کاشدید احتجاج

Nov 19, 2021

مانگامنڈی ( نامہ نگار) مانگامنڈی میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی، چوری، راہزنی اور قتل کی وارداتوں پر سینکڑوں تاجروں، شہریوں ، سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کا ملتان روڈ پر شدید احتجاج کیا۔ پولیس وارداتوں پر قابو پانے میں بالکل ناکام ہو چکی ہے۔ متاثرین کا موقف۔ واقعات کے مطابق مانگامنڈی ، تالاب سرائے ، باٹھ اور شامکی بھٹیاں میں آئے روز دن دیہاڑے ڈکیتی اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردار عاقل عمر کی قیادت میں سینکڑوں شہریوں ے ملتان روڈ پر احتجاج کیا ۔ احتجاج کرنیوالوں میں یو سی چیئرمین محمد طارق بٹ، رانا احمد سعید، کے علاوہ کونسلرز ، تاجر،شہری اور صحافی بھی شامل تھے۔ متاثرین کے مطابق پولیس شہریوں اور تاجروں کی جان و مال کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ ڈاکو دن دیہاڑے بلا خوف و خطر ڈکیتی اور تقل کی وارداتوں میں مصروف ہیں۔ متاثرین نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مانگامنڈی کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور پولیس کی گشت کو موثر کیا جائے۔ 

مزیدخبریں