لاہور(نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان کے قیام کے پیش نظر لاہور پولیس اور پنجاب رینجرز کے موٹر سائیکلز اور گھڑ سوار جوانوں نے مال روڈ پر مشترکہ گشت کا سلسلہ شروع کیا ہے۔پنجاب رینجر اور لاہور پولیس کے چار چار گھوڑوں پر سوار چاک و چوبند جوان شہر کی مرکزی شاہراہ پر پل نہر سے الحمرا ہال اور ٹاؤن ہال سے الحمرا ہال تک گشت کر رہے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق امن و امان کے حوالے سے گھڑ سوار جوانوں کا یہ مشترکہ گشت ہفتہ وار بنیادوں پر ہو رہا ہے۔سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے کہا ہے کہ پنجاب رینجرز اور لاہور پولیس کے گھڑ سوار جوانوں کی مشترکہ پٹرولنگ سے شہریوں میں احساس تحفظ بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ گھڑ سوار جوان موثرپٹرولنگ سے سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کا محاسبہ یقینی بنا رہے ہیں۔
امن وامان: موٹر سائیکلز ، گھڑ سوار جوانوں کا مال روڈ پر مشترکہ گشت
Nov 19, 2021