لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نوجوان پانچ دسمبر کو تیر پر ٹھپہ لگانے کا عہد کریں۔ کوئی ایسا شخص عوام کا نمائندہ نہیں ہو سکتا جو دکھ سکھ میں آپ کیساتھ نہ ہو۔نوجوان ہر گھر میں پیغام دیں کہ ووٹ متوسط طبقے کے نمائندے کو دیں۔وہ یونین کونسل 236 میں ارمغان اور نیلم جبار کی طرف سے منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے۔نوجوان بیروزگار ہیں۔اپنی قسمت کا فیصلہ خود کریں5دسمبر کو اسلم گل کو ووٹ دیں،جو آپ میں سے ہے.اسلم گل نے کہا کہ5دسمبر نزدیک ہے۔ مخالفین ابھی تک جلسہ نہیں کر سکے۔گلی گلی محلہ محلہ پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم چلانی ہو گی۔اس موقع پربیرسٹر عامر حسن،نیلم جبار،فیصل میر اور شیخ عرفان نے بھی خطاب کیا۔