کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کیلئے جرمنی اور ہالینڈ کے نمائندوں نے وفد کے ہمراہ کابل کا دورہ کیا۔ افغان میڈیا کے مطابق جرمنی ہالینڈ کے وفد نے ملا عبدالغنی برادر وزیر خارجہ میر متقی مولوی عبدالسلام متقی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انسانی امداد‘ اقتصادی‘ سماجی صورتحال کو بہتر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولوی عبدالسلام متقی نے کہا کہ کسی کو افغان سرزمین سے خطے اور دنیا کیلئے خطرہ بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ جدون نمائندے نے سفارتی اداروں کی سکیورٹی پر افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جرمنی چانسلر نے افغانستان کیلئے مزید 600 ملین یورو کا اعلان کیا ہے۔ افغان رہنماؤں حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے بھی جرمنی اور ہالینڈ کے خصوصی میئر‘ نمائندے ملے جس میں افغانستان کے ساتھ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایران کے خصوصی ایلچی حسن کاظم نے بھی حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ ملک کی موجودہ صورتحال‘ افغان ایران تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
جرمن ہالینڈ وفد