اسلام آباد،راولپنڈی(خبرنگار خصوصی،اپنے سٹاف رپورٹر سے) مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے جمعرات کو منسٹرز کالونی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر کی وفات پر تعزیت کیلئے ان کی رہائشگاہ پرپہنچے تعزیت کرنے والوں میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی، چئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، وزیرمملکت علی محمد خان، مشیر وزیراعظم شہزاد ارباب،سابق وزیر غوث بخش مہر، سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر ، آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان ، سکرٹری ریلوے حبیب الرحمن گیلانی،ڈی جی ایف آئی اے ثنائ اللہ عباسی، چیئرمین نادرا طارق ملک، ایم این اے امجد خان نیازی، سماجی شخصیت ڈاکٹر جمال ناصراور میڈیا پرسنز و دیگرشخصیات شامل تھیپاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے شیخ رشید احمد کو کینیڈا سے ٹیلیفون کرکے ان سے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔دربار عالیہ عید گاہ شریف میں خصوصی دعائیہ تقریب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بڑے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے سجادہ نشین پیر حافظ نقیب الرحمن نے خصوصی دعا کرائی.وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بھائی لالہ شیخ رفیق قمر مرحوم کی رسم قل کی دعا19 نومبر بروز جمعہ کو دن دو بجے لال حویلی میں ادا کی جائے گی دعا عصر کی نماز سے پہلے کی جائے گی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،فواد چودھری،اعظم سواتی،علی محمد خان ویگرکی لال حویلی آمد
Nov 19, 2021