ااوورسیز پاکستانیز کمشن نے 3 سال میں 11ہزار سے زائد شکایات نمٹائیں: حسان  خاور  پوزیشن کی پوزیشن 12 ویں کھلاڑی جیسی ‘ ہر سازش ناکام رہی: ترجمان پنجاب حکومت 

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمشن میں ترجمان  پنجاب حکومت  حسان خاور اور وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمشن سید طارق محمود الحسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر حسان خاور نے نوے لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا حقیقی مطلب اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا  ہے۔ حسان خاور نے  بتایا کہ او پی سی کے قیام کو سات سال ہوچکے  اور موجودہ حکومت کے تین سالوں میں کمیشن نے گیارہ ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کیا ہے جو گزشتہ دور کے چار سالوں میں صرف پانچ ہزار تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کیں۔ وائس چیئرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمشن سید طارق محمود الحسن نے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ 74 سال میں پہلی  بار  اوورسیز پاکستانیوں کو اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود وزیراعظم پاکستان نے ووٹ کا حق دلوایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمشن کے دفتر میں مال خانہ کا افتتاح کیا گیا جہاں سے اوورسیز پاکستانی پنجاب بھر سے اپنی زمین کی فرد یا ملکیتی کاغذات حاصل کرسکتے ہیں۔ سید طارق محمودالحسن نے مزید بتایا کہ دنیا کے مختلف ٹائم زونز کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کو اوپی سی میں رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا جس کا ازالہ کرنے کیلئے اوپی سی میں 24/7ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سیاسی بیروزگاروں کو منہ کی کھانا پڑی ہے۔ اپوزیشن کی ہر سازش ناکام رہی۔ کپتان کے کھلاڑیوں کے سامنے یہ اناڑی میدان سے ہی بھاگ گئے۔ پوری قوم نے سچ کی فتح اور جھوٹ کی شکست دیکھی۔ 

حسان خاور

ای پیپر دی نیشن