امریکہ چین سے مقابلہ بازی کر کے غلطی کر رہا ہے: واشنگٹن پوسٹ 

واشنگٹن (شِنہوا) واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں  بائیڈن انتظامیہ پراپنی خارجہ پالیسی پر غورکرنے اور چین کے ساتھ مقابلہ بازی کی بجائے مشترکہ ترقی کو فروغ دینے پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  اگر امریکی خارجہ پالیسی کی مرکزی کامیابی کو بیجنگ کے خلاف کچھ عارضی  فائدہ حاصل کرنے کے لیے قربان کر دیا جائے تو یہ ایک غلطی اور ایک تاریخی سانحہ ہو گا۔ کلائمیٹ ایکشن کو بڑھانے کے بارے میں امریکہ اور چین کے درمیان مشترکہ معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے  کہا گیا ہے کہ جب موسمیات، وبائی امراض، سائبر وار فیئر اور سائبر سکیورٹی جیسے مستقبل کے جدید مسائل کے بارے میں سوچتے ہیں تو  یہ دیکھنا مشکل ہے کہ امریکہ اور چین کے تعاون کے بغیر کتنا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ

ای پیپر دی نیشن