ووٹروں کی تصدیق ، اندراج کیلئے گھر گھر آگاہی مہم چلائی جائیگی، شاہین غزل

Nov 19, 2021

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر شاہین غزل نے ووٹروں کی تصدیق اور اندراج کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں ڈائریکٹر یٹ کالجز کی مدد سے طالبعلموں تک آگاہی ،مختلف مقامات پر پوسٹرز بھی چسپاں کیے جائیں گے اس مہم میں سوشل میڈیا سمیت ٹیلی ویژن پر بھی پیغامات چلائے جائیں گے اس مہم کے لیے 585 سپر وائزز اور 1882 وی اوز اپنی ذمہ داری سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ جن ووٹرز کے ووٹ کا اندراج نہیں ہوا یا وہ اپنا ووٹ متعلقہ یونین کونسل میں منتقل کروانا چاہتے ہیں وہ الیکشن کمیشن کے دفتر آنے کی بجائے اس گھر گھر مہم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فارم 13 میں اپنی معلومات درج کروا کر اپنا  ووٹ منتقل کروا سکتے ہیں۔ راولپنڈی میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 3454461 ہے جبکہ 2023 کے الیکشن ہونے سے قبل تمام ووٹ کے اہل افراد کو ووٹرز  کے دائرہ کار میں لانا اس مہم کا بنیادی مقصد ہے اور عوام سے تعاون کی بدولت ہم اس ہدف کو حاصل کر سکتے ہیں ۔

مزیدخبریں