سکھر(بیورو رپورٹ)پنوعاقل سے دو سگے بھائی پراسرار طور پرلاپتہ،ورثاء مشتعل ،قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی ،پولیس کی جانب سے جلد بازی کی یقین دہانی کے بعد دھرنا ختم تفصیلات کے مطابق سکھرضلع کی تحصیل پنوعاقل کے مکین سماجی رہنما محمد شفیق واگھو اور اس کا بھائی عبدالرحیم جو کہ گذشتہ روز دوائی لینے سکھر گئے تھے سکھر سے واپس آتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے جن کی پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی ان کے ورثاء مشتعل ہوگئے اور انہوں نے قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک کی آمدورفت معطل کردی ۔ دوسری جانب ٹھیڑی میں مولا علی کی شان میں گستاخی کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کی جانب وکلاء برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعہ کے خلاف شدید نعریبازی کی مظاہرے میں شامل ایڈوکیٹ سردار قربان کلوڑ، قلندر بخش سولنگی و دیگر کا کہنا تھا کہ ٹیھڑی میں وسیم میمن نامی شخص نے مولا علی کی شان میں گستاخی کرکے مولا علی کے چاہنے والوں کے جذبات سے کھیلا ہے ایسے عمل سے ناصرف اہل تشیع بلکہ امت مسلمہ کے دل کو ٹھس پہنچی ہے ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن اہلبیت کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرینگے انہوں نے بالا حکام سے واقعہ کا نوٹس لیکر شان اہلبیت میں گستاخی کرنے والے شخص گرفتار کرکے سزا دی جائے بصورت سندھ بھر میں احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔