باندھی (نامہ نگار )شہری آبادی میں قائم کاٹن فیکٹری اور رائس مل شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی فیکٹریوں سے اٹھنے والی آلودگی نے آس پاس کے سینکڑوں خاندانوں اور ہزاروں شہریوں کو دمہ،ٹی بی،کھانسی،پھیپڑوں کی بیماریوں سمیت کئی خطرناک امراض میں مبتلا کر کے موت کی دہلیز تک پہنچا دیا۔ضلعی حکام دوڑ، شہید بینظیر آباد، محکمہ ماحولیات کے کرپٹ اور نااہل افسران کی خاموشی کے باعث ہزاروں شہریوں کی صحت اور زندگیاں داو پر لگ گئی ہیں۔ شہریوں عجب گل فاروقی، عبدالوحید جمالی،دادن خان چانڈیو،زاہد معاویہ فاروقی،اور دیگر نے بتایا کہ آلودگی سے ہمارا جینا محال ہو گیا ہے ہم اور ہمارے معصوم بچے کاٹن فیکٹریوں اور رائس مل سے اٹھنے والی آلودگی سے کھانسی،دمہ ،ٹی بی سمیت خطرناک امراض میں مبتلا ہو گئے ہیں ۔محکمہ ماحولیات کے کرپٹ افسران اور ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد سمیت دیگر افسران سو رہے ہیں شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں لہذا ہائی کورٹ ۔سپریم کورٹ اور سندھ حکومت جان لیوا اور انسانی صحت دشمن فیکٹریوں کو۔فوری بند کیا جائے تاکہ انسانی زندگیاں بچ سکیں۔