کراچی (نیوز رپورٹر) کراچی کے سرکاری کالجز میں آن لائن مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت گیارہویں جماعت میں داخلے لینے والے خواہشمند طلبہ کی پلیسمنٹ فہرست 22نومبر کو جاری کی جائے گی۔ محکمہ کالج ایجوکیشن کے مطابق اس بار کراچی کے سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لیے 20ہزار نشستوں کا اضافہ کیا گیا ہے اس طرح 1لاکھ 40ہزار طلبہ کو کراچی کے سرکاری کالجز میں داخلے دئیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ رواں سال گیارہویں جماعت میں داخلہ کے حوالے سے مرکزی داخلہ پالیسی متنازعہ ہوگئی تھی۔21سال میں پہلی بار آن لائن مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت طالب علم اور اس کے والد کا ڈومیسائل سمیت پرائمری اور مڈل کا سرٹیفکیٹ طلب کیا تھا۔ آن لائن مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت گیارہویں جماعت میں داخلے لینے والے طلبہ کی پلیسمنٹ فہرست 22نومبر 2021ء کو جاری کی جائے گی
سرکاری کالجز میں آن لائن داخلے‘طلبہ کی پلیسمنٹ فہرست 22نومبر کو جاری ہوگی
Nov 19, 2021