کراچی( سٹی نیوز) جد ید اردو ادب کے عظیم انقلا بی شاعر، ادیب و صحا فی فیض احمدفیض کی 37ویںبرسی کے موقع پربز م امکان سحر پاکستان کی مر کز ی سیکر ٹری معروف قلمکار و مقررہ صنو بر فیصل نے اردو ادب کے عظیم شاعرفیض احمد فیض کی37ویں برسی کے موقع پر اخبارات کو جاری کر دہ اپنے بیا ن کے ذریعے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ اقبال کے بعد فیض احمد فیضؔ وہ خوش نصیب اور عظیم شاعر ہیں جنہیں قومی و بین الا قوامی سطح پر شہر ت و عزت اور عظمت و پذ یرائی نصیب ہوئی ۔ فیض احمد فیض نےؔ تخیلا تی موضو عا ت پر طبع آزمائی نہیں کی بلکہ عملیت پسند انسان ہو نے کے سبب وہ ہمیشہ نظام کی تبدیلی کی بات کر تے رہے اور شاعری کو انہوں نے حالا ت حاضرہ اور تاریخی شعور و احسا س سے ہم آہنگ کر کے عروج پر پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیضؔ نہ صر ف پاکستان بلکہ اردو ادب کے بلند پایہ انقلا بی و مزاحمتی شاعر تھے جنہوں نے پوری نسل کے شعرا ء کو متاثر کر تے ہوئے جدید اردو شاعری کو نیا اسلو ب دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ فیض احمد فیض نے اپنی نظم و نثر کو انسانی شعور و آگاہی کے لئے استعمال کیا۔ فیض ترقی پسند اور مزحمتی تحریک کے بھی فعال رکن اور پر چار ی تھے یکساں عد ل و انصاف کی فراہمی اور انسانیت کی قد ر و منزلت اور ہر سطح پر ظلم کی مخالفت و مخا صمت اور مظلوم کی داد رسی ان کا عملی شیوہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ فیض نے اپنی شاعری میں عصری تقاضوں ،فکری رجحا نات ، عوام پر بڑھتے ہوئے مظالم ،حالات کی بے یقینی اور انتشا ر قلبی کو بڑی خو ش اسلو بی سے سمو یا ہے فیض کی شاعری کی معراج یہ ہے کہ انہوں نے اردو کی روایتی شاعری سے اپنا تعلق بر قرار رکھا اور انہوں نے عصری تقاضوں کو بھی بھر پور انداز میں نبھا یا۔
فیض احمد فیضؔ اردو ادب کے بلند پایہ انقلا بی و مزاحمتی شاعر۔صنوبرفیصل
Nov 19, 2021