گندم کی بہترپیداوار کیلئے زمین کی جدید طریقہ سے تیاری ضروری: شفیق جتوئی

Nov 19, 2021


شاہ جمال (نامہ نگار)گندم کی بہترین پیداوار کے حصول کیلئے زمین کی جدید طریقہ سے تیاری متوازن خوراک،جڑی بوٹیوں کی تلفی اور بروقت آبپاشی انتہائی ضروری ہے۔علی اکبرگروپ ٹارگٹ زرعی مرکز شاہجمال کے زیر اہتمام منعقدہ گندم کی پیداوار بڑھاؤ سیمینار سے ریجنل منیجر شفیق جتوئی نے کثیر تعداد میں جمع گندم کے کاشتکاران سے کہا کہ بیج کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے تھائیو مل زہر لگائیں زمین کی تیاری کیلئے جدید سائنس ٹیکنالوجی استعمال کریں۔ گندم کی کاشت کے بعد کم خرچ میں متوازن خوراک کیلئے مہنگی کھادوں کی بجائے متبادل کھادیں ڈی اے پی کی جگہ فوری حل پذیر نائٹرو فاس استعمال کریں جوکہ نہ صرف سو فیصد حل پذیر ہے ۔ اس موقع پر حافظ محمد وقار زیدی اور رانا مشتاق احمد نے بھی خطاب کیا۔مہمان خصوصی حاجی رانا محمد یوسف تھے۔

مزیدخبریں