عمران حکومت فرعونیت پر اتر آئی آصف زرداری

کراچی(نعیم اختر) سابق صدر مملکت و صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری سے پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی  نے  زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی اور پارٹی امور و سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی، صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی نے صدر آصف علی زرداری کو بلوچستان کی سیاسی صورتحال  اور پارٹی کے تنظیمی امور سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر آصف زرداری نے بلوچستان میں پارٹی کی بڑھتی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ پارٹی کو صوبے میں مزید فعال اور منظم کرنے کے لئے باہمی مشاورت سے کام کیا جائے تاکہ آئندہ عام انتخابات میں کامیابی  حاصل کرکے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا جاسکے۔ آصف زرداری نے کہا کہ مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں جو کچھ ہوا اس سے پارلیمنٹ کی بالادستی کو شدید نقصان پہنچا اپوزیشن سے ہاتھا پائی  نے ثابت کردیا کہ عمران حکومت فرعونیت پر اترآئی ہے۔ انہوں نے زور زبردستی33 بلوں کی منظوری کو مسترد کردیا اور کہا کہ ایسے قوانین ملک و قوم کے مفاد میں نہیں۔ انہوں نے چنگیز خان جمالی سے کہا کہ وہ بلوچستان میں عام انتخابات کی انتخابی سرگرمیاں ابھی سے شروع کردیں گھر گھر پیپلز پارٹی کا پیغام پہنچائیں۔
زرداری 

ای پیپر دی نیشن